مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ میڈیا کو جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ المغازی مہاجر کیمپ کے مشرق میں القسام بریگیڈ کے جنگجوں کی طرف سے دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا انجام ملاحظہ کریں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تل ابیب میں صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے راکٹ سے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فورسز نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ حملے کی وجہ سے عمارت اور اس کے ساتھ والی عمارت گر گئی۔ترجمان نے ابتدائی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر فوجی وہیں ہلاک ہوئے جب کہ دو جو ایک ٹینک میں علاقے کو محفوظ بنا رہے تھے دوسرے راکٹ سے مارے گئے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...