کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار علی افضل خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوبز سے کنارہ کشی اور دینی ماحول فراہم کرنے میں معروف نعت خواں جنید جمشید نے اہم کردار ادا کیا۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران علی افضل خان نے شو بز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے بتایا ۔ علی افضل خان کے مطابق میں نے 20 سے 22 انڈسٹری میں کام کیا، اپنے طویل کیریئرکے دوران میں نے بطور اداکار و میزبان کئی پراجیکٹس کیے، اسی دوران چونکہ معروف نعت خواں سنگر تھے اور میں ایکٹر تھا ہماری اکثر وبیشتر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ سابق اداکار کے مطابق میزبانی کے دوران قرآن کو جاننا اور سمجھنا شروع کر دیا تھا لیکن اس کے بعد جب ذاتی اختلافات کی بنا پر میزبانی چھوڑی تو جنید جمشید نے تبلیغ کی طرف مائل کر دیا، اس دوران پہلے تین اور پھر 40 دن کاچلا کاٹا، نماز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردی، اس کے بعد میرے پاس دو راستے تھے شوبز سے دوری یاپھر دین سے لگاؤ، میں نے شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کا راستہ منتخب کر لیا۔سابق اداکار نے بتایا کہ ایک اداکار جو کہ اپنے کیریئر کی بلندی پر ہو اس کے لیے اپنا کیریئر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں نے شوبز چھوڑنے سے 8 سے 9 ماہ پہلے تہیہ کر لیا تھا کہ میں شوبز چھوڑ دوں گا اس کے بعد میں نے کنٹریکٹس کرنا بند کر دیے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...