ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2015 کی زویا اختر کی فلم دل دھڑکنے دو میں کام اسلیے کیا کیونکہ ابتدا میں یہ فلم رنبیر کپور کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ رنبیر کی فلم اینیمل 2023 کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم ثابت ہوئی، جس میں انیل کپور اور رنبیر باپ بیٹے کے کرداروں میں تھے۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 67 سالہ انیل کپور فلموں میں باپ کا کردار ادا کرنے سے ہچکچاتے ہیں، لیکن اسکے باوجود انہوں نے دل دھڑکنے دو میں زویا اختر کی یہ پیشکش اس لیے قبول کی کیونکہ پہلے اس فلم میں رنبیر کام کر رہے تھے۔ اینیمل کی او ٹی ٹی پریمیئر کے چند روز بعد نیٹ فلیکس انڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران جہاں یہ دونوں موجود تھے انیل کپور نے اس بات کا بھی انکشاف کیا۔ اس موقع پر رنبیر نے انیل کپور کی بات شروع ہونے سے قبل ہی بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم (سانوریا 2007) انکی ڈیبیو فلم تھی اور وہ سونم کپور کے ساتھ ریہرسل کے لیے انیل کپور کے گھر جاتے تھے۔ جہاں انیل کپور نے کہا کہ میں نے کبھی بھی باپ کا رول نہیں کیا تھا لیکن اگر تمہارے والد کا رول کرنا ہوا تو میں کرونگا۔ رنبیر نے مزید بتایا مجھے یاد ہے کہ دل دھڑکنے دو کے موقع پر یہ مجھ سے بات کیا کرتے تھے اس دوران انیل کپور نے درمیان میں سے کہا کہ رنبیر جب آپ فلم کر رہے تھے، تو میں نے کہا تھا کہ میں فلم کرونگا۔ رنبیر نے کہا کہ انیل کپور اس دوران بھی باپ کے کردار کے حوالے سے گومگوں کا شکار تھے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب اس فلم کا پرومو جاری ہوا تو لوگوں نے کافی پسند کیا لیکن انیل کپور بالکل بھی باپ نہیں لگ رہے تھے بلکہ وہ بڑے بھائی نظر آرہے تھے اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو اسی انداز میں تیار کیا ہے۔یاد رہے کہ رنبیر کے فلم سے الگ ہونے کے بعد یہ کردار رنویر سنگھ نے کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...