اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے، پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کردی،اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے۔بابراعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کوعدالت لایا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ میں انصاف کا قتل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک نہیں صرف اپنا کاروبار سنبھال سکتے ہیں، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جتنے بھی قبیلے اورقومیتیں ہیں،آرٹیکل 14کے تحت ان سب کااحترام لازمی ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک بھٹو کا مقدمہ نظام انصاف پر داغ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بانی پی ٹی آئی کا کینگرو ٹرائل بند کیا جائے، آزادانہ الیکشن ہی سب چیزوں کا حل ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ کے فیصلے پرپیش گوئیاں جاری ہیں، ججز کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...