مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ 65 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔اسرائیلی فوج کا ال امل اور ناصر اسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری ہے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کردیے۔مزاحمت کاروں کے حملوں سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔اسرائیلی ڈرون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تل ابیب سمیت دیگر اسرائیلی شہروں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ادھر حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...