کراچی (این این آئی) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں پذیرائی نہ ملنے پر مصطفی کمال سیخ پا ہیں، ان کا بیان شہر میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازش ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال کا بیان شہر میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازش ہے، شہر میں لاقانونیت اور امن تباہ کرنے کے حوالے سے آپ کا ماضی داغدار ہے، ایم کیو ایم میں پزیرائی نہ ملنے پر مصطفی کمال سیخ پا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو سب یاد ہے کہ کون یہاں شہریوں کی زندگیوں سے کھیلتا تھا، ایم کیو ایم کراچی کا امن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، سیاست میں دہشتگردی کون کرنا چاہتا ہے سب کو معلوم ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر انسان کی جان قیمتی ہے اور اگر کوئی قتل ہوا ہے تو تحقیقات ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم نے جمہوریت کو بچانے کے لیے شہید بی بی کو کھویا ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ 8 فروری کے بعد چھینا جھپٹی کی سیاست کا اعلان مصطفی کمال کو زیب نہیں دیتا، 2018 میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی بھی یہی صاحب اپنی جماعت سے منتخب کروارہے تھے، صفر جمع صفر، صفر ہی رہتا ہے، چاہے کچھ بھی کرلیا جائے لہذا مصطفی کمال شرانگیزی نہ پھیلائیں، شہر ایسی کسی بھی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایم کیو ایم قیادت مصطفی کمال کے شرانگیز بیان کا نوٹس لے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...