خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو الیکشن کالعدم ہوسکتا ہے،الیکشن کمیشن

0
218

کوہستان (این این آئی)کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کیفتوے پر الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کریگا۔کمیشن کے مطابق حلقے میں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہستان نیرپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔