لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت ملنے کی صورت میں پہلے سال میں ہی مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے جانے کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑا،2013میں نواز شریف نے برے حالات میں حکومت سنبھالی، 2017میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا تھا، نوازشریف کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، اسی دور میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، پاکستان کے عوام نے 4 سال نالائقی، نااہلی کا سامنا کیا۔جب دھرنے دیئے جا رہے تھے تب بھی نوازشریف ملک میں ترقیاتی کام کر رہے تھے، نوازشریف کے دور میں سی پیک، بجلی کے منصوبے لگ رہے تھے، نوازشریف ہمیشہ ملک میں ترقی و خوشحالی لائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت ملک کو دیوالیہ کر رہی تھی، شہباز شریف نے آ کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، گالم گلوچ کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے چور چور کہنے والوں کو بے نقاب کر دیا، جو لوگ چور کہتے تھے ان کے دور میں کرپشن انڈیکس زیادہ ہوا، (ن) لیگ ملک سے مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے ٹیسٹ میں پاس ہوئی، (ن)لیگ واحد جماعت جس نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر ہم پہلے سال نوازشریف کے سنگل ڈیجٹ پر مہنگائی کو لائیں گے، ،ہم خالی وعدہ نہیں کررہے تھے ،2013سے2018میں کر کے دکھایا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا گیا ،ہم نے جو منشور پیش کیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے ،ملک میں گروتھ کی شرح کے بڑھنے سے ترقی آئے گی ،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ کسان کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے، چھوٹے کسانوں کے لئے بلا سود قرضے ہوں گے ، انہیں سولر ٹیو ب ویلر دیں گے ،سمارٹ ایگریکلچرکا وعدہ کیا ہے ، موسمیاتی تبدیلی چیلنج سے نمٹنے کا منصوبہ دیا ہے ،غریب کو موسمی خطرات اور خدشات سے سنبھالا دیں گے، ہمارے منشور میں تعلیم اور صحت کی فراہمی کی مفصل منصوبہ بندی ہے ،فوڈ سکیورٹی کا مفصل منصوبہ رکھا ہے ۔ ایکسپورٹ بڑھا کر معیشت کو بہتر کریں گے ،ہم نے خالی نعرے نہیں لگائے کہ ایک کروڑ نوکری دیں گے بلکہ منصوبہ بندی کے ذریعے اس کا بندوبست کیا ہے، سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں ترقی آئے گی جس سے روزگار پیدا ہوگا۔ہم پاکستان کو سموگ اور پولیوشن فری کریں گے، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، ہمارے منشور میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، پاکستان کی یوتھ نے 8 فروری کو کارکردگی پر فیصلہ کرنا ہے، انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں جلسے کیے، مری میں برف باری کے باوجود لوگ نواز شریف کے جلسے میں شرکت کے لئے آئے ،اس سے پہلے یہ قیاس آرائیاں پھیلائی گئی مسلم لیگ (ن) عوام میں نہیں جا سکتی ،مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں ہر شہر میں بڑے جلسے کئے ۔ا نہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تین نسلوں کا حساب دیا ، توشہ خانہ ، نومئی والوں کا احتساب ہوا ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...