بیجنگ (این این آئی)چینی حکام نے امریکی میڈیا کے لئے کام کرنے والی ایک خاتون صحافی کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام پر حراست میں لے لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق چینی شہری ہیزی فین کو ان کے گھر سے سادہ کپڑے پہنے سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا۔چین کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ نیشنل سیکیورٹی بیورو نیچین کے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں چینی شہری فین کیخلاف لازمی اقدامات اٹھائے گئے اور فی الحال تفتیش اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔امریکی میڈیا ادارے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خاتون اسٹاف کے لئے فکرمند ہیں اورمزید معلومات حاصل کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...