مجموعی ووٹرز کا 44 فیصد حصّہ نئی قیادت اور نئی سوچ کو چنے گا،شیری رحمن

0
214

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ یقین ہے مجموعی ووٹرز کا یہ 44 فیصد حصہ نئی قیادت اور نئی سوچ کو ہی چنے گا۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کل 18 سے 35 برس کے 5 کروڑ 70 لاکھ نوجوان ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی الیکشن ایجنڈا تعلیم، روزگار اور مستقبل پر مشتمل ہے۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلے یوتھ کارڈ’ متعارف کروائیں گے، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔