وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی’ مریم اورنگزیب کا دعویٰ

0
212

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بنا پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کے لئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنی پارٹی کی جیت کا دعوی کیا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بیرسٹر علی ظفر نے لکھا تھا کہ، عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔