اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی حجاج سعودی عرب میں اپنے ملک کے وقار میں اضافہ کریں اور اپنے طرز عمل سے ایک مہذب قوم ہونے کے ثبوت دیں،میدان عرفات میں ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سوموار کے روز حیدرآباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے عازمین حج سے کہا کہ حج خود سے خدا تک کے سفر کا نام ہے،حج تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی تربیت کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام عازمین حج کیلئے تربیت حاصل کرنا لازم ہے، امسال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حاجیوں کیلئے پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم رکھے گے ہیں، حاجیوں کے لئے ایپ بنائی ہے جو حاجیوں کیلئے بہت مفید ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حاجیوں کو حکومت کی جانب سے فری موبائل فون سم، ایک بریف کیس اور خواتین کو عبایا دیئے جائیں گے،گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ ہزار 600 سے زائد درخواستیں آئیں جن کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ انیق احمد نے کہا کہ حاجیوں کو سعودی عرب قیام کے دوران پاکستانی حجاج پاکستان کے وقار میں اضافہ کریں۔ تمام عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں۔ حجاج دعاوں میں پاکستان میں امن استحکام اور سالمیت کی بھی دعا کریں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...