اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔ذرائع نے بتایاکہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کیلئے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف کا وفد نگراں حکومت سے آخری قسط کیلئے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں۔موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہونا ہیں،نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اورنئی منتخب حکومت میں بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔خیال رہے آئی ایم ایف 3ارب ڈالر پروگرام میں پاکستان کو 1.9ارب ڈالر قرض دے چکا ہے ، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کیساتھ ہو گی۔موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو1.1ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...