اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہی بنا لیا ہے کہ جہاں وہ ہارگئے وہاں دھاندلی ہوئی، اگر کوئی کالے کوٹ کی عزت پامال کرے تو یہ قابل قبول نہیں، سب کو قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے،پاکستان کے مستقبل کے لیے سب کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں، ابھی گھر کے بھیدی نے لنکا نہیں ڈھائی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ 9 فروری کو این اے 128 سے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا، مخالف امیدوار سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن ملازمین پر تشدد کیا، انہیں اغواء کیا گیا، عون چوہدری نے چند تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اگر کوئی کالے کوٹ کی عزت پامال کرے تو یہ قابل قبول نہیں، سب کو قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔عون چوہدری نے کہا کہ 8 اور 9 فروری کی شب کو 50 سے 60 افراد کے ہمراہ آر او دفتر پر حملہ کیا گیا اور اْن پر مرضی کے مطابق رزلٹ بنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، یہ کس حیثیت سے آر او آفس گئے؟ جہاں باقاعدہ لڑائی، جھگڑے کا ماحول بنایا گیا، سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے آر او دفتر میں ہوائی فائرنگ کی،جن لوگوں نے حملہ کیا ان کے خلاف درخواست دی ہے، سلمان اکرم راجہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرکے میری کامیابی پر حکم امتناعی لیا، الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قابل قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو ہمارے کیس کی سماعت ہے، پھر فیصلہ آئے گا، جو فارم 45 ہم دیں وہ غلط اور جو فارم یہ دیں وہ ٹھیک ہے؟ جس فارم پر یہ جیت رہے ہیں وہ ان کی نظر میں ٹھیک ہے، سلمان اکرم راجہ نے شرافت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے,عون چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ نے اس ملک کے بچوں کو 9 مئی کی دہشت گردی میں استعمال کیا، 126 روز کے دھرنے میں آرگنائزر میں تھا، کیا اس دھرنے میں کوئی پیٹرول بم پھینکا گیا، ہم نے بنی گالہ میں بیٹھ کر 19 دن پر امن احتجاج کیا، جو اس دفعہ الیکشن میں ہارے ہیں وہ پچھلے انتخابات میں جیتے تھے۔عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا نیشنل اور پنجاب اسمبلی میں بھرپور کردار ہوگا، میں کل پریس کانفرنس کرکیان کاایک اورکردارپیش کروں گا۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...