اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے اپنے شوہر،جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کی صحت اس وقت تشویشناک حد تک بگڑ گئی جب انہوں نے عدالتی احکامات کے باوجود مناسب علاج کے لیے ہسپتال لے جانے میں تاخیری حربوں اور حکام کے غیر انسانی رویے کے خلاف احتجاجاً ادویات لینا بند کر دیں۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو لگائے گئے پیس میکر کی میعاد ختم ہونے کے بعد ناکارہ ہو چکے ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک دل کی تکلیف کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کے جسمانی وزن میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل میں مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو ہفتے قبل یاسین ملک کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بگڑتی ہوئی صحت اور ان کی صحت میں حکام کی عدم دلچسپی کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دہلی کی ایک عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت سے اپنی درخواست میں، ان کی والدہ نے اپنے بیٹے کے علاج کے اخراجات خود اٹھانے کی آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔ مشعال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر یاسین ملک کی بگڑتی طبیعت اور عدالتی احکامات کے پیش نظر یاسین ملک کو فوری طور پر اسپتال منتقل اور مکمل صحت یابی تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو 13 فروری کو ان کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہونے کے بعد ہی دہلی کے ایک سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کہ یاسین ملک کو ہسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے، حکام اسے معمول کے طبی معائنہ کے بعد واپس جیل لے گئے۔مشعال ملک نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے جموں کشمیر کے عوام کے مقبول ترین آزادی پسند سیاسی رہنما کی قیمتی جان بچانے کیلئے مداخلت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام اور قیادت کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات اور غیر انسانی ہتھکنڈوں سے ڈرایا یا دبایا نہیں جا سکتا۔
مقبول خبریں
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...
سعودی ولی عہد کی درخواست پر ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ختم کر...
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں...
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...