ممبئی(این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے زندگی میں کامیابی کیلئے انڈین بزنس آئیکون میکشن امبانی سے ملنے والی نصیحت لوگوں کو بتادی۔ اداکار کو ایک تقریب میں مہاراشٹرین آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا اور یہ ایوارڈ سینئر اداکار اور ان کے والد کے دوست جتیندر نے انہیں دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ ان کی زندگی کا مقصد ایسے کام کرنا ہے جو معنویت سے بھرپور ہوں۔انہوں نے بتایاکہ مکیش امبانی نے ایک بار انہیں نصیحت دی اپنا سر نیچا رکھو اور کام کرتے رہو، کامیابی کو سر پر مت چڑھا اور ناکامی کو دل پر مت رکھو۔اداکار نے کہاکہ وہ ایک اچھے انسان بننا چاہتے ہیں،وہ ایک اچھے بیٹے، اچھے باپ، اچھے شوہر، بھائی اور دوست بننا چاہتے ہیں اور وہ ایک اچھا شہری بھی بننا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...