لاہور(این این آئی)مہوش حیات اور اداکار طلحہ چہور کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات اور نئے ابھرتے اداکار طلحہ چہور کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اداکارہ نے طلحہ چہور کیساتھ محبت کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک فوٹوشوٹ کروایا جس سے نجی میگزین کا ویلنٹائن کور تیار کیا گیا ہے۔ فوٹو شوٹ میں دونوں فنکاروں کی پرکشش شخصیت پر وینٹج فیشن کا رنگ چڑھایا گیا اور ارد گرد کے ماحول اور رنگوں کا خاص استعمال ان تصاویر میں پرانے زمانے کے رنگ بھر ر ہے ہیں۔ فوٹو شوٹ میں مختلف لکس لیے گئے ہیں، کہیں مہوش حیات نے پیلا پولکا ڈاٹ لباس پہن کر ہیئر بینڈ کیساتھ مخصوص ہیئر سٹائل بنائے اور 70کی دہائی کے فیشن کی عکاسی کی تو طلحہ بھی اس دور میں مردوں میں پہنا جانے والا لباس پہنے دکھے۔علاوہ ازیں طلحہ نے کتھئی سوٹ کیساتھ آف وائٹ شرٹ اور پرنٹڈ ٹائی پہنی جبکہ مہوش حیات ونٹیج فیشن کو خود پر طاری کرتے ہوئے سیاہ گان اور میچنگ گلووز پہنی دکھیں جبکہ گلے میں سفید موتیوں کا ہار پہن کر اپنے لک کو چارچاند لگا دیئے۔دیگر لکس میں میچنگ سفید لباس شامل ہیں،مہوش حیات نے سبز پولکا ڈاٹ ساڑھی بھی پہنی جبکہ طلحہ چہور جامنی پرنٹڈ شرٹ، پینٹ اور لیدر جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں،کسی کو یہ فوٹو شوٹ پسند آیا تو متعدد اس پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...