لاہور( این این آئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 164انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ، منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں ، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کرلیاگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 6ڈیٹونیٹر، 6حفاظتی فیوز، اسلحہ، گولیاں، پرائما کارڈ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ ، محمد عثمان ، مرتضی حسن ، عمر سعید، رحمت ،کاشف اور حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے ۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے935کومبنگ آپریشنز کے دوران 48مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ترجمان کاکہناہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...