مریدکے( این این آئی )مریدکے میں کار اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں ۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ مریدکے کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے مین جی ٹی روڈ پر ریان پورہ کے قریب ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ مزدے کا سامنے والا حصہ بری طرح متاثر ہوا، مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، خانیوال کا رہائشی 35سالہ ظہیر عباس اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گوجرانوالہ میں شادی میں شرکت کے بعد واپس خانیوال آرہا تھا۔حادثے میں ظہیر عباس، اس کی اہلیہ، 2بیٹے اور ایک بیٹی سمیت 7 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔نگران وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...