اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے افغانستان کے نائب عبوری وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے خود غرضانہ اور من گھڑت دعوے جغرافیائی حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے خودغرضانہ اور من گھڑت دعوے جغرافیہ، تاریخ اور بین الاقوامی قوانین کے حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر اس طرح کے اعلانات کر کے عوام کی توجہ ہٹانے کے بجائے حقیقی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کو دور کرے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ریاستی تعلقات کے اصولوں کی بنیاد پر پاک افغان سرحد کے پار لوگوں اور سامان کی مکمل طور پر منظم نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم اس مقصد کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...