وزیراعلیٰ کاکمشنر راولپنڈی کے الزامات کاسخت نوٹس ہوئے ،غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم

0
186

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کاسخت نوٹس ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے الزامات کی انکوائری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔