لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ بڑے عرصے سے میرے دوستوں میں شامل ہیں، ان کے ساتھ ذہنی مسئلہ کافی عرصے سے ہے۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیاقت علی شاید ذہنی مسئلے پر ٹریٹمنٹ بھی لے رہے تھے، خودکشی کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر تندرست نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ 12 صوبائی اور 6 قومی اسمبلی کی سیٹوں کی طرف بعد میں جائیں، پہلے لیاقت علی کی ذہنی صحت کا تعین ہونا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی کی ذہنی صحت ٹھیک ہے تو بطور گواہ انہیں لایا جائے، دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہر صورت میں ہونی چاہیے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کمشنر راول پنڈی میرے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں، اتنا بڑا کوئی معاملہ ہوتا تو شاید لیاقت علی چٹھہ مجھے ضرور بتاتے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...