صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کی سالگرہ (کل) منائی جائے گا

0
222

اسلام آباد( این این آئی )سروں کی ملکہ اورصوفیانہ کلام کی مایہ نازگلوکارہ عابدہ پروین کی سالگرہ(کل) منگل 20 فروری کو منائی جائے گا۔ وہ 20فروری 1954 میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔عابدہ پروین کے والداستادغلام حیدرمعروف موسیقار تھے جو ان کے موسیقی کے استادبھی تھے۔انہوں نے 1977میں ریڈیو پاکستان حیدرآبادسے گلوکاری کاآغازکیا۔عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعرائبابابلھے شاہ ،امیرخسرو،شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اوردیگر شعراء کے کلام گائے۔عابدہ پروین کوستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور لطیف ایوارڈسمیت متعدداعزازات سے نوازاگیا ہے۔ عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔