عوام میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا، مرتضیٰ سولنگی

0
84

اسلام آباد (این این آئی )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کے ڈسپلے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ لوگوں میں لکھنے پڑھنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے، ایسے وقت میں اس ادارے نے پڑھنے لکھنے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے بہت کام کیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ اس ادارے نے محنت اور قلیل وقت میں ایک بڑا کام کر کے دکھایا ہے، ڈسپلے سینٹر میں موجود مواد اعلیٰ معیار کا ہے۔