اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام تسلسل مظبوط سے مظبوط تر ہو رہا ہے نئی پارلیمانی جمہوری حکومت معرض وجود میں آئے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی معاشی معائدہ پر عملدرآمد سے ترقی و خوشحالی ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری پاک چین اقتصادی راہداری اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پارلیمان کی تکریم و توقیر اور شہریوں کے آئینی انسانی معاشی حقوق فراہمی عملی اقدامات یقینی بنانے میں مددگار ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سب جماعتوں کی حکومتی تجویز کا راستہ پی ٹی آئی نے بند کیا ،قومی اتحاد و اتفاق کی خاطر میثاق پاکستانیت ترجیع اولین بنائی جائے ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ملک کے مفاد میں یکجا ہونا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے ضروری ہیں۔انہوںنے کہاکہ شرافیہ کو حاصل مراعات واپس لیکر عوام الناس کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نئی پارلیمانی جمہوری حکومت کے تمام ذمہ داران پچاس فی صد سرکاری مراعات واپس کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ہوشربا مہنگائی خاتمہ کرکے اشیاء ضروریہ عوام الناس کی دسترس تک پہنچانے کے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ اہوںنے کہاکہ زراعت کے شعبہ میں خود کفالت کی خاطر بجٹ میں خاطر خواہ اصافہ اور سبسڈیز دی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ نئے عزم مثبت رویوں کیساتھ نئے سیاسی سفر کیساتھ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی منزل سے ہمکنار ہونگے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...