اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے پاکستان کی خوشحالی کی خاطر اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہمیشہ پاکستان اولین ترجیح رہے گا۔سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ پاکستان کو عوام کی خوشحالی کیلئے مالیاتی نظم و ضبط، بہتر گورننس اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ روابط جاری رکھنے چاہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملکی و قومی مفاد کی سمت میں اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد بھی جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...