کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکار احسن خان اور معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں فنکار پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کے لیے اکٹھے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔دونوں فنکار وں نے خوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق احسن خان اور سونم باجوہ نے یورپی ملک میں فوٹوشوٹ کروایا، دونوں نے بعد ازاں کار میں ویڈیو بنائی جسں میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ سونم باجوہ بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ ہیں، وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں، انہوں نے چند بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ ہندی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...