اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا، 3 ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا وہ کامیاب نہ ہو سکے۔شیر افضل نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، ورکرز کی احتجاج سمیت توقعات تھیں، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...