اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری اسلام آباد سے کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کروائے گئے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کل 3 سیٹوں کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ہماری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔(ن )لیگ کے رہنما نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ پر پی ٹی آئی نے ہمارے نوٹیفکیشن معطل کرائے تھے، الیکشن سے متعلق شکایات صرف الیکشن ٹربیونل سنے گا، ہائی کورٹ مجاز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے نتائج متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، ہمارے پاس تینوں حلقوں کے فارم 45 موجود ہیں، جس فورم پر ہم سے فارم 45 مانگے جائیں گے پیش کریں گے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں گزشتہ دنوں تنازع پیدا کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے تینوں حلقوں کے نوٹیفکیشن معطل کیے، پراپیگنڈا کیا گیا کہ ان حلقوں میں کوئی بیضابطگی ہوئی، کل الیکشن کمیشن نے ہمارے نوٹیفکیشن بحال کردیے۔انہوںنے کہاکہ ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہوتے، الیکشن سے متعلق تمام شکایات ٹربیونلز میں جاتی ہیں، ٹربیونلز بننے کے بعد دوسری عدالتیں کیسز نہیں سنتیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ ٹربیونلز قائم نہیں ہوئے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن سے زیادہ اعتراضات 2018ء میں اٹھائے گئے تھے، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں ہم سیاسی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں آپ ریاست سے نہ لڑیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ادارے ہمیشہ ان کی بدمعاشی کی زد میں رہے ہیں، پی ٹی آئی والے پیشہ ورانہ مس کنڈکٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی عمل میں ملک دشمنی نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو آئی ایم ایف سے متعلق بیان دیا گیا ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی والے امریکا سے مدد مانگ رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...