اسلام آباد(این این آئی)8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات سے متعلق الیکشن کمیشن کمیٹی، چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دئیے جائیں۔اس میں عدالت عظمیٰ سے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔شیر افضل مروت نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔شیر افضل نے اپنی درخواست میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن ملک بھر کے الیکشن نتائج راولپنڈی سمیت کنسالیڈ کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوئی بھی احکامات جاری کرنے سے روکا جائے۔دوسری جانب ذرائع رجسٹرار آفس نے کہا کہ ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...