بیجنگ (این این آئی) وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کچھ امریکی شخصیات نے کہا ہے کہ چینی ساختہ کرینیں امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے ممکنہ خطرہ ہیں۔اس حوالے سے جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بیان بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے کہ چین ڈیٹا جمع کرنے کے لئے بندرگاہ کی کرین کو ریموٹلی کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کو یوں بطور آلہ اور ہتھیار بنانے سے عالمی سپلائی چین کے خطرات میں اضافہ ہوگا اور اس کا نقصان دنیا سمیت امریکہ کو خود بھی ہوگا۔ماؤ نینگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا سنجیدگی سے احترام کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو منصفانہ اور غیر امتیاز ی ماحول فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کی حفاظت جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...