بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان زانگ شیاؤ گانگ نے تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چین کے تائیوان علاقے کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور یہ موقف پختہ اور واضح ہے۔جمعہ کو انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے امریکہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور فوجی امداد کی فراہمی کے ذریعے “تائیوان کے علیحدگی پسندوں” کی حوصلہ افزائی کی کوشش کر رہا ہے اور ان اقدامات نے چین کی خودمختاری ،سلامتی کے مفادات اور چین اور امریکہ کی افواج کے درمیان تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا اور امریکہ کی جانب سے تائیوان کو مسلح کرنا ایک خطرناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور تائیوان کے ساتھ فوجی تعلقات بند کرے، تائیوان کو کسی بھی طریقے سے مسلح کرنا بند کرے اور دونوں ممالک اور افواج کے درمیان تعلقات کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات اختیار کرے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...