جو اداکار تھیٹر کی مار کھا گیا وہ پھر کسی جگہ فیل نہیں ہوسکتا ، ببرک شاہ

0
64

لاہور(این این آئی ) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیج کی کامیابی کے لئے فارمولہ ڈراموں کی بجائے حقیقی کہانی کو اسٹیج پر لانا ہوگا،تھیٹر کسی بھی اداکار کے لئے بنیادی تربیت گاہ ہے جو اداکار تھیٹر کی مار کھا گیا وہ پھر کسی جگہ فیل نہیں ہوسکتا ۔ ایک انٹر ویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں تھیٹر ایسا پلیٹ فارم ہے جو اصلاح کے لئے سب سے موثر ہے لیکن ہمارے ہاں اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی ۔ آج اگر کوئی اسٹیج ڈرامے کی بات کرتا ہے تو ذہن میں صرف ڈانس کا تاثر ابھرتا ہے۔ اصل اسٹیج ڈانس نہیں ہے بلکہ اس پر کہانی ہوتی ہے جو معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات کے قریب تر ہوتی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں اسٹیج پر سب سے زیادہ پسے ہوئے طبقات کے مسائل کو موضوع بنانا چاہیے ۔