اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ساری قوم نے دیکھا اس الیکشن کے حقیقی ونر پاکستانی عوام ہیں۔ ہفتہ کویہاںسیشن کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے اس الیکشن میں ثابت کیا ان کا جمہوریت پر غیر مستحکم ایمان ہے، الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگے ہیں ان پر متعلقہ فورم پر تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی حد تک معاملہ ٹائٹ رہا جس کا جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے، جہاں پر بھی شکایات ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور بروقت ہونی چاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مدت پوری کر لیں پھر رزلٹ آئے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ پارلیمنٹیرین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے انتخابی اصلاحات کیلئے اکٹھے بیٹھیں، سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، سب کو سبق سیکھ لینا چاہیے۔شہزاد وسیم نے کہا کہ جمہوریت کو چلنا ہے تو پارلیمنٹیرین کو خود سب سے پہلے قدم اٹھانا ہوگا جس حلقہ میں دھاندلی ہوئی اس کے متعلقہ فورم کو تیزی سے ٹرائل کرنا ہوگا تاکہ یہ معاملات حل ہوسکیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...