اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن)108ارکان کیساتھ قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی،ن لیگ کی 75جنرل نشستیں اور نو آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد تعداد 84ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے اعداد وشمار جاری کردئیے، خواتین و اقلیتوں کی نشستوں کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ (ن) 108 ارکان کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق (ن) لیگ کی75جنرل نشستیں،نوآزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد تعداد84 ہوگئیں جبکہ اقلیتوں کی چاراورخواتین کی بیس نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد108 ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے 54امیدوار جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے تاہم پیپلزپارٹی میں کسی آزادامیدوار نے شمولیت اختیارنہیں کی ،پیپلزپارٹی کو اقلیتوں کی 2نشست اورخواتین کی 12نشستیں ملیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی مجموعی تعداد 68ہوگئی۔عدادوشمار کے مطابق جنرل نشستوں پر قومی اسمبلی میں 99 آزاد ارکان کامیاب ہوئے، جن میںسے81سنی اتحادکونسل میں شامل ہوئے تاہم سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے۔اسی طرح ایم کیوایم پاکستان کو اقلیت کی ایک اور خواتین کی چارنشستیں ملیں جس کہ بعدایم کیوایم پاکستان کے ارکان کی قومی اسمبلی میں تعداد22 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے 6 ارکان جنرل نشستوں پرکامیاب ہوئے اور دوخواتین کی مخصوص نشستوں کیساتھ جے یوآئی ارکان کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ ق لیگ کے 3ممبران کامیاب ہوئے، ایک آزادرکن کی شمولیت اور خواتین کی ایک مخصوص نشست ملنے پر ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہوگئی۔استحکام پاکستان پارٹی کے 3،مجلس وحدت مسلمین کا ایک، مسلم لیگ ضیا،پشتونخواملی عوامی پارٹی، بی اے پی،بی این پی،نیشنل پارٹی کا بھی ایک،ایک رکن کامیاب ہوا تاہم قومی اسمبلی کی تین نشستوں پرالیکشن زیرالتواہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...