اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا 2840روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 20کلو آٹا 2792روپے میں مل رہا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40روپے مہنگا ہے، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370روپے کا ہے۔سفید چنے بھی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں، مارکیٹ میں سفید چنا 391روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405روپے میں دستیاب ہے۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...