کراچی(این این آئی)نامزد وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ وہ باہر احتجاج کرتے رہیں اورہم اندرحلف اٹھائیں گے،جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتائوں گا۔نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے پہینچنے والے مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی نشستیں ملیں گی، ہم نے سوچ سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج (اتوار)اسپیکرکا الیکشن ہوگا جبکہ کل(پیر) وزیراعلی کاالیکشن ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ملک کو اس وقت کافی مشکلات کاسامناہے، االلہ کی رضاسے خیریت سے یہ مراحل گرزجائیں۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کیلئے بہت بڑاچیلنج ہے اور سب کوساتھ ملکر مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔انتخابی دھاندلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ میں ایک ایک فارم کا حساب دوں گا، احتجاج سب کاحق ہے،پرامن احتجاج کریں۔ جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتائوں گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...