ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے امریکی پروفیشنل ریسلر، اداکار اور سابق ریپر جان سینا کی جانب سے انکی 1997 کی بالی ووڈ فلم دل تو پاگل ہے کا گانا بھولی سی صورت کو ایک جم میں گنگنانے پر مبنی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کنگ خان نے جان سینا کو یہ ہندی گیت گاتے دیکھ کر کہا کہ میں آپکو اپنے تازہ ترین گیت بھیج رہا ہوں۔ واضح رہے کہ جان سینا کی ہندی گیت گنگنانے کی ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اتوار کو ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تازہ ترین گانوں کو جان سینا کے ساتھ شیئر کرینگے تاکہ وہ انہیں گا سکیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی نژاد کینیڈین ریسلر گوروو سیہرا نے جان سینا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جان سینا گوروو سیہرا کے ساتھ ہندی گیت گا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں دونوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا انہیں بہت اچھا لگا۔ میں اب اپنی تازہ ترین گانے آپکو بھیج رہا ہوں اور میری خواہش ہے کہ آپ دونوں( جان سینا اور گوررو سیہرہ) اسے مل کر گائیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...