مریم نواز کی پنجاب اسمبلی روانگی سے قبل والدہ اور دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر حاضری

0
74

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی روانگی سے قبل اپنی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ مریم نواز نے اپنی والدہ ،دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری دی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔