لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی صورت پنجاب کو اچھا چیف ایگزیکٹیو مل گیا ہے ،عوام کی خدمت کیلئے مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے،عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، مہنگائی کم اور روزگار فراہم کرنا ہمارا منشور ہے،مال غنیمت سمیٹنے، کور کمانڈر ہائوس جلانے والوں کو معاف کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، ہم روز کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی ڈپٹی سپیکر کے بال نہیں نوچے، نہ دھینگا مشتی کی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز مختلف وزیر اعلیٰ ہوں گی، ان کا کام کرنے کا اسٹائل مختلف ہو گا،مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہیں، کوئی بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا آتا ہے، کسی وزیر اعلیٰ نے ہائوس کو وقت نہیں دیا، ہماری وزیر اعلیٰ اعلی ہر فورم پر نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز قومی اسمبلی جا رہے ہیں، وہ وہاں حلف لیں گے، اسلم اقبال اگر نفری سے ڈرتے تو فرعون نہ بنتے۔جو زبان ہم نے بھگتی ہے، ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر پچھتاوا کرنا پڑے۔ انہوں نے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، جن لوگوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا وہ سیاسی قیدی نہیں، مال غنیمت سمیٹنے، کور کمانڈر ہائوس جلانے والوں کو معاف کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں بچیوں پر تیزاب گردی کے واقعات ختم کریں گے۔مریم نواز روایتی وزیراعلی نہیں ہوں گی، ان کی سوچ مختلف ہے، آپ کو کام ہوتا نظر آئے گا، مریم نواز عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائیں گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...