اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس نہ طلب کرنا آئینی عمل سے انحراف ہے ،صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے ہیں ، صدر آئین پر عمل کرے یا صدارتی منصب چھوڑ دیں ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ آمر ضیاء نے آئین سے جو شک نکالی اسے ایک جمہوری حکومت نے بحال کیا، ضیاء نے الیکشن کے 30 دن پورے ہونے تک اجلاس بلانے کی شک ہی نکال دی تھی۔ شازیہ مری نے کہاکہ 18 آئینی ترمیم کے بعد صدر 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے۔ شازیہ مری نے کہاکہ آج پھر صدر علوی آمر ضیاء کی سوچ پر عمل پیرا ہوکر آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ صدر آئینی بحران پیدا کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...