تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ رفح آپریشن کے بعد اسرائیلی فتح محض چند دنوں میں ممکن ہو جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات 14 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر کے بارے میں کہی ۔نیتن یاہو نے اس بارے میں کہا کہ اگر ہمارا جنگ بندی کے لیے معاہدہ ہو بھی گیا تو اس سے کچھ التوا تو ہو سکتا ہے مگر یہ ہو کر رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو بھی یہ آپریشن تو ہم نے کرنا ہی ہے، یہ ہونا ہی ہے ، کیونکہ مکمل فتح ہمارا ہدف ہے۔ یہ بلا شبہ مہینوں کی دوری کی بات نہیں ہے بلکہ محض ہفتوں کی بات ہے۔ بس دیر ہمارے رفح میں آپریشن کی ہے۔یاہو نے کہا کہ ہم معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں ، ہم اسے چاہتے ہیں، میں اسے چاہتا ہوں کیونکہ ہم باقی یرغمالیوں کو رہا کرانا چاہتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ ہمارے پاس یہ ہوگا یا نہیں، لیکن اگر حماس کو اس کے فریب خوردہ دعووں کے باوجود اگر ہم انہیں زمین پر لے آئے تو ہمیں وہ ترقی ملے گی جو ہم سب چاہتے ہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ شہری ہلاکتوں میں کمی کا کہہ رہاہے۔ نیتن یاہو نے کہاکہ میں نے فوجی سربراہان سے کہا ہے کہ مجھے اس سلسلے میں اپنا دوہرا منصوبہ دکھائیں۔ جس میں شہریوں کے رفح سے انخلا سے متعلق بھی ہو اور رفح سے حماس کی مکمل صفائی کا ہے، تاکہ رفح میں حماس کی کوئی بٹالین باقی نہ رہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...