نواز شریف ، شہباز شریف کی مریم نواز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

0
106

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف نے مریم نواز کے لیے خصوصی دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز صوبے کی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گی۔