لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون سیاستدان ہیں جو وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں۔ مریم نواز اس منصب پر فائز ہونے والی شریف خاندان کی چوتھی شخصیت ہیں، ان سے پہلے ان کے والد نواز شریف، چچا شہباز شریف اور چچا زاد بھائی حمزہ شہباز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔مریم نواز 28اکتوبر 1973ء کو لاہورمیں پیدا ہوئیں، ان کی شادی مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق فوجی افسر کیپٹن (ر)محمد صفدرسے ہوئی، مریم نواز دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی والدہ ہیں۔مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، سیاست میں آنے سے قبل مریم نواز خاندان کی رفاہی تنظیم کے انتظام میں شامل رہیں۔2012میں مریم نواز سیاست کی طرف آئیں، 2013کے عام انتخابات میں انہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کی ذمے داری سونپی گئی، وہ 2013 میں یوتھ پروگرام کی سربراہ بھی رہیں لیکن پھر چند ماہ بعد ہی انہیں ایک عدالتی کارروائی کے بعد اس عہدے سے مستعفی ہونا پڑا، وہ والد کے ہمراہ پاناما کیس میں جیل میں سزا بھی کاٹ چکی ہیں۔مریم نواز کو خاندانی اور موروثی سیاست کے حوالے سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...