کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ساتھ صرف جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے دیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ ہرکیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے، 9 مئی کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پیپلزپارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس بھیجنے کے حوالے سے قادر مندو خیل نے کہا کہ صدر عارف علوی سمری واپس کرچکے ہیں، لیکن اسپیکر عام انتخابات کے بعد 21 روز میں اجلاس بلاسکتا ہے۔ن لیگ کی وفاقی حکومت میں سپورٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کو سپورٹ نہ کرتے تو معاملہ ختم ہو جاتا، جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے سپورٹ کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...