مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم کے استعفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں جنگ کے بعد غزہ اور مغربی کنارے کو باہم ملانے میں مدد ملے گی۔ امریکی ترجمان نے استعفے کو اصلاحاتی عمل کے لیے پیش رفت قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے رپورٹروں سے کہا فلسطینی اتھارٹی کیان اصلاحات کے ذریعے خود کو زندہ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیکن وزیر اعظم کو پی اے کا اندرونی معاملے کا نام بھی دیا ہے۔امریکی ترجمان نے اس اصلاحاتی عمل کا پس منظر بتاتے ہوئے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے پی اے کے صدر محمود عباس اس نوعیت اقدامات کے لیے کہا تھا ، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مثبت اقدامات ہیں۔ میتھیو ملر نے کہاکہ ہمارے خیال میں یہ فلسطینی اتھارٹی کے تحت غزہ اور مغربی کنارے کو دوبارہ متحد کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔بلنکن نے رام اللہ میں مقیم فلسطینی اتھارٹی سے جنگ کے بعد غزہ پر اپنا کنٹرول بڑھانے کا کہا تھا، تاہم اس سوچ کو بظاہر اسرائیلی وزیر اعظم کی کٹر دائیں بازو کی مخلوط حکومت کی طرف سے گرم جوشی ظاہر نہیں کی گئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...