پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی سینیٹ اجلاس سے واک آئوٹ کے بعد واپسی

0
206

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارٹی کی خواتین کو قید میں رکھنے کیخلاف سینیٹ اجلاس سے علامتی واک آئوٹ کیا ۔ منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد آفریدی نے پی ٹی آئی ارکان کو واپس بلانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر پلوشہ واک آئوٹ کرنے والے اراکین کو بلاکر لائیں۔ان کے بلانے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز ایوان میں واپس آئے۔