اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، آزاد امیدواروں نے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 86 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے، سندھ میں 9 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ہے، ہماری کل 227 سیٹیں بنتی ہیں، سنی اتحاد کونسل نے 4 درخواستیں الیکشن کمیشن کو دیں، الیکشن کمیشن نے 81 آزاد امیدواروں کو سنی اتحادکونسل میں شامل کیا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 107 ارکان صوبائی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، قانون میں موجود ہے آزاد امیدوار 3 روز کے اندر اندر کوئی بھی سیاسی جماعت جوائن کر سکتا ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ میں کیس ہی نہیں تھا، کیس نہ ہونے کی وجہ سے سماعت (آج) بدھ تک ملتوی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چھینا گیا، ہمیں بلا نہیں دیا گیا، تمام آزاد امیدواران ہمارے تھے، پاکستان تحریک انصاف نے دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، الیکشن کمیشن بھی عوامی مینڈیٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...