جنیوا(این این آئی)چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی سابق صدر ژانگ ہائیدی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچپنویں اجلاس میں معذور افراد سے متعلق اعلی سطحی سیمینار میں شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز ژانگ ہائیدی نے اپنی تقریر میں معذور افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے چین کی اعلی معیار کی ترقی کا تعارف کروایا اور نظام میں معذور افراد کی شمولیت کی اقوام متحدہ کی حکمت عملی کے موثر فروغ پر مثبت گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی زندگی میں حصہ لینے میں بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن ، پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر بہتر عملدرآمد اور پائیدار ترقی کے بیسویں عالمی ایجنڈے کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔
مقبول خبریں
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، قانونی و...
اسلام آباد(این این آئی) مملکتِ بیلجیئم کے سفیر، جناب ایڈس بالڈ وان ڈر گراخت نے وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر...
وزیراعظم نے کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی، بلال اظہر کیانی
اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت خزانہ اور وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام...
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس...
پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، فیلڈ مارشل...
واشنگٹن(این این آئی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے...