واشنگٹن(این این آئی)ایک بغیر نامی جہاز میں ایرانی ساختہ اسلحہ لے جانے کی کوشش میں پکڑے جانے والے عملے کے ارکان کو امریکہ کی وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے ان افراد کی تعداد چار ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کی ضمانت کا امکان نہیں ہے۔بحری جہاز کے عملے کے ان چاروں ارکان کو 11 جنوری کی رات امریکی سنٹرل کمانڈ کی بحریہ نے حراست میں لیا تھا۔ یہ گرفتار بحیرہ عرب میں ہوئی۔ جہاں سے انہیں امریکہ لایا گیا اب ورجینیا کی ایک عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ شروع ہونے جا رہا ہے۔اہم بات یہ کہ عملے کے چار ارکان پاکستانی پاسپورٹ رکھتے تھے۔ جنہیں گرفتار کیاگیا۔ ان گرفتار کیے گئے عملے کے ارکان کے نام محمد پہلوان، محمد مظہر، عمران اللہ اور اظہار محمد بتائے گئے ہیں۔ ان پر یہ الزام بھی عاید کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو غلط معلومات دینے کی کوشش کی۔بتایا گیا ہے کہ ایرانی اسلحہ لے کر آنے والے جہاز کے عملے کے مزید دس ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے مگر ان کو بطور گواہ پیش کیا جائے گا اور ان کے جرم کی نوعیت ان چار افراد والی نہیں ہو گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...